یونان کشتی حادثہ ، مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

 ایتھنز (صباح نیوز)یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی جبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے ہسپتا ل منتقل کردی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانیوں کی لاشیں لاپتہ ہیں۔یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی۔