غزہ(صباح نیوز)غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی نئے سال کے ابتدائی لمحات میں بھی بلا تعطل جاری رہی۔جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غزہ کے وسطی علاقے میں بوریج کیمپ بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا۔ابو ظاہر خاندان کے گھر پر حملے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرنے والے اسرائیلی غاصبوں نے ایریحہ شہر کے قریب فلسطینیوں کے ایک مکان پر دھاوا بول دیا۔حملہ آوروں نے ایک گھر میں وہ زبردستی داخل ہو کر ایک فلسطینی شہری کو بری طرح زدوکوب کیا۔ہیبرون شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 26 سالہ فلسطینی شدید زخمی ہوگیا۔