بیجنگ (صباح نیوز)چین نے نومبر 2020 میں دنیا کا پہلا 6 جی سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں بھیجا تھا، اب 5 سال بعد چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی سیٹلائیٹ ٹرانسمیشن بھیج کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چین کی جانب سے 100 گیگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔کارنامہ سیٹ لائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچا ۔ 6 جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سیکنڈ میں دس فلمیں مکمل طور پر ڈائون لوڈ ہوسکتی ہیں۔
چین کی ایرو اسپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو (co) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے 6 جی کی آزمائش کے دوران 100 جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجا۔یہ گزشتہ ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ سپیڈ ہے۔