اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں کامیاب غزہ ملین مارچ کاانعقادکیاگیا،مارچ میں بڑی تعداد میں عوام کے ساتھ خواتین وبچوں نے بھی شرکت کی ،شرکاء نے پلے کارڈ اور فلسطین کے جھنڈے اٹھارکھے تھے ،امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے اپنے تقریر کے اختتام پر شرکاء سے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگوائے۔
اتوار کو جماعت اسلامی پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میںکامیاب غزہ ملین مارچ کاانعقاد کیا، غزہ ملین مارچ کے لیے عوام بڑی تعداد میں ایف نائن پارک میں آئی، جلسہ گاہ میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ انتظامات کئے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی کے لیے بھی رضارکار موجود تھے جو ہر فرد وخاتون کی تلاشی کے بعد پنڈال میںجانے کی اجازت دے رہے تھے ،غز ہ ملین مارچ کے اندر مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،
شرکاء نے غزہ کے مظلوم عوام نے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ان کے حق میںنعرے درج تھے جبکہ بڑی تعداد میں فلسطین کے پرچم بھی شرکاء لہراتے رہے، سٹیج سے منظم انداز میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگواکر شرکاء کا لہو گرمیا جاتارہا،ملین مارچ کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے بھی فلسطین غزہ اور بیت المقدس کے حق میں نعرے لگوائے ۔جلسہ کے اختتام پر دعاکرائی گئی جس کے بعد شرکاء نے پنڈال کو خالی کردیا۔