جنوبی کشمیرمیں مزید دو کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر ( صباح نیوز ) مقبوضہ  جموں و کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے ہفتہ کوضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے صہیب اقبال اور طفیل یوسف نامی نوجوانوں کو ضلع میں ملک چک کراسنگ پر ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

گرفتار کیے گئے نوجوان بابا محلہ شوپیاں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔