خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میںخیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے حوالے سے کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا گیا، تحصیل متھرا پشاور اورتحصیل حویلیاں میںآج (اتوارکو ) الیکشن ہونگے ۔ مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔  مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

عوام پولنگ کے حوالے سے شکایت درج کرانے کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں ،مرکزی کنٹرول روم7اگست تک قائم رہے گا مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا  جارہا  ہے۔ کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا کنٹرول روم  میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں سے مسلسل رابطے میں ہے۔پولنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرنے کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں ۔مرکزی کنٹرول روم ، الیکشن  کمیشن اسلام آباد کے فون نمبر ز-051.9204403–051-9210837 ہیں۔