کرم (صباح نیوز) ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات بڑھ گئیں ، روزمرہ استعمال کی اشیا، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفربھی پیدل طے کررہے ہیں۔
لوئرکرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لئے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لئے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔