لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کا برا حال ہے اور حالات بگڑتے جا رہے ہیں،نالائقوں کے ہاتھ میں ملک رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ معیشت کا برا حال ہے، حالات بگڑتے جا رہے ہیں، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے، حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا، بہت جلد عوام کا ہاتھ ہوگا اور ان کا گریبان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ نوکریاں ایک کروڑ گھر دینے کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، قوم اس وقت دو وقت کی روٹی سے بیزار ہے، یہ اللہ کی مخلوق سے ظلم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جو صورتحال بن رہی ہے تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈا پنانا چاہئے، ان نالائقوںکے ہاتھ میں ملک رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔