کالعدم تنظیم کا مارچ،راولپنڈی میں سڑکیں بند،شہریوں کو مشکلات


راولپنڈی(صباح نیوز)کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی میں مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہیں،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ  کے باعث راولپنڈی میں سڑکیں بندکردی گئیں،مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر کے دونوں اطراف سے ٹریفک بند ہے ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وزیرآباد شہر کے دوسری طرف دریائے چناب پر مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئیں۔

وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالا جانے والے راستے بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیئے  گئے۔گوجرانوالا میں ٹرین اور انٹرنیٹ سروس اب تک معطل ہے لیکن شہر میں زندگی معمول پر آنے لگی اور دکانیں کھل گئیں۔گوجرانوالا میں پیٹرول کی فراہمی بھی بحال ہو گئی جبکہ لاہور جانے والے راستے بھی کھل گئے۔