الخدمت فاؤنڈیشن اور پی او بی ٹرسٹ کے اشتراک سے یتیم بچوں کے لئے فری آئی سکریننگ کیمپ


شیخوپورہ(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت پری ونشن آف بلائنڈنس ٹرسٹ کے تعاون سے یتیم بچوں کے لئے فری آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

آغوش الخدمت شیخوپورہ میں منعقدہ آئی کیمپ میں آغوش میں مقیم 150سے زائدیتیم  بچوں اور بچیوں کی آنکھوں کامفت معائنہ کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن شاہد اقبال کی زیرِ نگرانی آئی کیمپ میں پی او بی ٹرسٹ سے ڈاکٹر نسیم احمد اور ڈاکٹر اظہار نے بچوں کی آنکھوںۖ کاتفصیلی معائنہ کیا۔

شاہد اقبال نے اس موقع پر بتایا کہ الخدمت آغوش ہومز میں یتیم بچوں کورہائش، خوراک اورتعلیم و تربیت کی  معیاری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ  باقاعدگی کے ساتھ ان کے مکمل طبی معائنے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔آج کے آئی سکریننگ کیمپ میں 150 سے زائد بچوں کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے جس کے لئے ہم پی او بی ٹرسٹ کے شکرگزار ہیں۔

سینئر مینجر الخدمت آرفن کیئر پروگرام سلیم مرتضیٰ، سینئر منیجر آغوش ہومز عظیم شہزاد، ایڈمنسٹریٹر آغوش شیخوپورہ نسیم عباس  اور دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔