لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن کی ترک صدر طیب اردوان اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان اور عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات موجود ہیں، ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔