اہل و دیانتدار قیادت ہی کراچی کی ترقی اور عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سمیت مسائل سے نجات دلاسکتی ہے ،محمد حسین محنتی


کراچی (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ انتظامی نااہلی اور حکومتی بے حسی کی وجہ سے معمولی بارش نے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل جبکہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود کراچی کے لیے 9روپے 42 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری شہریوں کے ساتھ دہرا ظلم ہے جس سے صارفین پر19 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یہ ملک کے سب سے بڑے اور زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کی حالت ہے تو پھر باقی ماندہ سندھ کے شہروں کے عوام کا اذیت سے دوچار ہوں گے۔ اہل و دیانتدار قیادت ہی کراچی کی ترقی اور عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سمیت مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولجر بازارمیں یو سی 1 پاکستان کوارٹرز سے جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین فہیم اللہ خان اور یوسی 2 کے نامزد چیئرمین محمد مشیر علوی وائس چیئرمین ریاض الدین کے ہمراہ بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران معززین علاقہ سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کے ادوار میں ہی شہر میں پارکوں ، تعلیمی اداروں اور فلائی اوورز کا جال بچھایا گیا، پانی ہسپتال اور صفائی کے بھترین انتظامات کئے گئے آئندہ بھی دیانتدار اور خدمت کے جذبے سے سر شار جماعت اسلامی کے نمائندے ہی شہر کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کے  نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

صوبائی امیرنے معروف کاروباری شخصیت محمد یحیٰ پولانی سے بھی ملاقات کرکے شہرکی تعمیر وترووقی اورقیام امن کے لیے جماعت اسلامی کے نامزدامیدوراوں کی حمایت کی اپیل کی ،جنہوں نے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔یو سی 2 سولجر بازار سے نامزد امیدوار چیئرمین محمد مشیر علوی نے کہا کہ سولجر بازار مسائل کی آماجگاہ بناہو ہے پانی کی کمی سیوریج کا نظام درھم برہم ہے۔سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔گندگی کے ڈھیر ہیں۔ علاقے کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوارں کو کامیاب کرایا تو انشاللہ وہ اوران کی ٹیم بھرپور طریقے سے علاقے کے عوام کی خدمت کریں گے۔اور سولجر بازار کو ایک ماڈل یونین کونسل بناییں گے۔عوام کرپٹ نااہل اور آزمائے ھوئے لوگوں سے جان چھڑائیں 24 جولائی کو ترازو کے نشان پر مہر لگا کر کرپٹ۔نااہل لوگوں کو مسترد کر کے با صلاحیت دیندار منتخب کریں تاکہ آیندہ 5 سال شہر علاقے میں ترقیاتی کام ھو سکیں۔اور شہر کراچی ایکبار پھر چمکتا دمکتا روشن  شہرربن سکے۔