کراچی ، گیس کی بندش ، شہری مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور

کراچی (صباح نیوز) گیس بندش سے ستائے کراچی کے شہری مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں ۔ شہر قائد میں گیس بلوں کے ستائے شہریوں نے ایل پی جی استعمال کرنا شروع کر دی

  ، شہریوں کے مطابق  گیس نہ آنے کے باوجود 3 ہزار کا بل آجاتا ہے ،اس سے بہتر تو مہنگی ایل پی جی ہے کھانا تو بن جاتا ہے۔ ایل پی جی سرکاری قیمت سے 40 روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے ،مختلف علاقوں میں 280 سے 290 روپے کلو میں ملتی ہے ،ایل پی جی  کی سرکاری قیمت 251 روپے کلو ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ آنے کے باوجود بھی 3 ہزار کا بل آجاتا ہے ،اس سے بہتر تو مہنگی ایل پی جی ہے کھانا تو بن جاتا ہے  ۔ شہریوں نے کہا کہ مارکیٹ میں مہنگی ایل پی جی کی فروخت حکومت کی نا اہلی ہے ،صبح اٹھنے سے کے ساتھ  ہی گیس پانی سمیت ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایک دیہاڑی دار 300 کی ایل پی جی ڈلوائے گا تو باقی اخراجات کیسے پورے ہونگے ۔