لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ براڈشیٹ کے سی ای اوکے انکشافات نے نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبے نقاب کردیا۔
ٹوئٹرپربیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبراڈ شیٹ کے سی ای او کے بیان نے بے نقاب کردیا۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد احتساب کی آڑ میں نوازشریف اوران کے خاندان کوسیاسی مقاصد کے لئے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرکرپشن کے الزامات انہیں عوامی زندگی سے دوررکھنے کے لئے لگائے گئے تھے۔اب جھوٹ ،فریب اورکردارکشی کی عمارت منہدم ہوگئی ہے۔