راولپنڈی ، پیشی کیلئے عدالت آنیوالے افراد پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

راولپنڈی (صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے ہسپتا ل میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہائوسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ میں عدالت پیشی پر آئے تھے۔