سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹر یبونل کو چیلنج کر دیا

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹر یبونل کو چیلنج کر دیا۔درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹریبونل پر اعتراض اٹھایا گیا ۔

سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل بنائے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔