اسلام آباد(صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کل 15جنوری بروز بدھ کو طلب کرلیا ۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا یہ مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوگا اجلاس دن ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کرینگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments