تل ابیب میں ہزاروں افراد کا یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ

 تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے  تل ابیب میں  ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔

نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ اور مختلف سڑکوں کو بند کردیا۔ نیتن یاہو حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے اور غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کو رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے لگاتے مظاہرین نے کرائم منسٹر، شرم کرو، مزید جنگ نہیں کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔سڑکیں خالی کرانے کے لیے کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔