راولپنڈی(صباح نیوز) سینئر صحافی جاوید شہزاد کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آہوں اور سسکیوں کیساتھ چوہڑ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میںآئی ایس پی ار کے بریگیڈیئر غضنفر ،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، سابق نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ ذمرد خان، ابن رضوی، پاکستان عوامی تحریک کے غلام علی خان، چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان ، اے بی این نیوز کے سی ای او محسن بلال خان،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، حاجی محمد نواز رضا کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافی برادری، سیاسی، سماجی، اہل علاقہ ،سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔مرحوم کی رسم قل خوانی آج (منگل )بعد نماز عصر ان کی رہائشگاہ لین 7 , پشاور روڈ نزد الرافع مال، راولپنڈی میں ادا کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments