پانچ سال پورے کریں گے تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے،مریم نواز

لاہور (صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال پورے کریں گے تو پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسکن راوی ہاوسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہ ایک سال میں ایک لاکھ گھر بنانے کا کہا ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نوازشریف کی مہر ہے ۔۔ پانچ سال پورے کریں گے تو پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے مستحق اور نادارافراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلئے اسکیم لانیکا بھی اعلان کیا، کہا ہزاروں افراد کو3مرلے کے پلاٹ دیں گے تاکہ اپناگھر بناسکیں۔

مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ اپنی چھت ہاوسنگ اسکیم دنیاکابہترین منصوبہ ہے۔ منصوبے کو اس طریقے سے بنایاایک سال میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو گھر ملے۔ پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں، رواں سال ایک لاکھ لوگوں کو اپنا گھر مل جائے گا، 5 سالوں میں 5لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیں گے، پنجاب کے 37 اضلاع میں ہزاروں گھر زیر تعمیر ہیں، کچھ گھروں کی تعمیر جاری ہے اور کچھ بن بھی گئے ہیں، ہم نے مہینوں میں اس سکیم کو کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اس سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھانا ہے، مزید لوگوں کو اپنی چھت دینی ہے، لوگ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کا اپنا گھر ہوسکتا ہے، آئندہ چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر تعمیر ہوں گے، ہم اس سال میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے آج 100مستحق لوگوں کوزہرہ ہومزمیں گھرملاہے، ڈھائی ماہ میں مستحق لوگوں کومکمل گھرتیارہوکرمل جائیں گے، جن لوگوں کوگھرملے ہیں،وہ گھروں کے مستحق اورحقدار تھے، یہ سارے خواب اورویژن نوازشریف کے ہیں،جن کوتکمیل دے رہی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ دو کمروں کاگھردیاجارہاہے جس میں سولرسسٹم نصب ہے، ہر100گھروں کیساتھ اسکول، گارڈن، واٹرفلٹرپلانٹ دستیاب ہوگا، منصوبے کیلئے زیادہ اورمشکل شرائط نہیں رکھی گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ جلد ایسامنصوبہ لارہے ہیں ایسے لوگوں کوزمین کاٹکڑافراہم کیاجائے گا، ہزاروں افراد کو3مرلے کے پلاٹ دیں گے تاکہ اپناگھر بناسکیں، میری کوشش ہے نوازشریف کے خوابوں کو محنت سے پوراکروں، عوام جانتے ہیں نوازشریف جواسکیم لانچ کریں گے وہ پوری کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کا جدیدترین علاج لارہے ہیں، پنجاب میں نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، پنجاب میں بچوں کی سرجریزکی جارہی ہیں، دیگرصوبوں کے بچوں کوبھی سرجری کی سہولت دی جارہی ہے، پنجاب بھرمیں30ہزاربچوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خوابوں کو محنت سے پورا کرنے کی کوشش کررہی ہوں، ڈی سیز،کمشنرز اور پولیس کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہیں، پنجاب کے عوام نے اعتماد کیا ہے، عوام کا اعتماد اتنا زیادہ ہے کہ لاکھوں درخواستیں آتی ہیں، ایک لاکھ گھروں کیلئے 10لاکھ درخواستیں آتی ہیں، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاکھوں کسانوں کو کسان کارڈ دیا گیا، جن کے پاس 10 جانور ہیں ان کو لائیو سٹاک کارڈ دیا گیا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بچوں کی بھی ہارٹ سرجریز ہورہی ہیں، پنجاب سب کے کام آرہا ہے، ہم پورے پنجاب میں صفائی کا نظام لائے، آئندہ چند ہفتوں میں صفائی کا نظام مزید فعال ہوگا، پورے پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپ دیا ہے، میرٹ کے بغیر یا کسی کو سفارش پر سکالر شپ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپوربھی جارہی ہوں،بچوں کو سکالر شپ دوں گی، میرے دماغ میں کوئی تفریق نہیں ، پنجاب میں بسنے والا ہر شخص دل کے قریب ہے، پورے پنجاب میں 400 سڑکیں بن رہی ہیں، یہ ابھی آغاز ہے، 25 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں، پنجاب کیلئے 500 بسیں آرہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے ہم روٹی 25 روپے سے 13 روپے پر لائے، میری اپنی ٹیم سے لڑائی رہتی ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنی نہیں چاہیے، یہ ابھی آغاز ہے، عوام نے ایسے ہی اعتماددیا تو آئندہ 5سال میں عوام اور پاکستان کی قسمت بدلیگی