سرائیلی فوج کے حملوں میں مزید33 فلسطینی شہید

غزہ (صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، پیر کے روز اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید33 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

الجزیرہ کے مطابق  پیر کی صبح سے اب تک غزہ میں کل 33 فلسطینی شہید ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے صلاح الدین اسکول پر حملے میں کم از کم پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس نے زبردستی بے گھر ہونے والے لوگوں کو پناہ دی تھی۔