اسلام آباد میں پیر سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل جائیں گے


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میںمیں  پیر  سے تمام پرائیوٹ تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے جھٹیاں نہ بڑھنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام کے تمام نجی اسکول سردیوں کی چھٹیوں کے بعد آج بروز پیر 6 جنوری کو کھل  جائیںگے ، نجی اسکولوں کی اتھارٹی “پیرا: نے اسکول6 جنوری کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے چھٹیوں کو آگے بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں  ہے۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ پہلے دھرنوں مظاہروں کی وجہ سے اسلام کے بچوں کا بہت وقت ضائع ہو چکا ہے مزید چھٹیاں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے لئے نقصان دہ ہیں والدین کل بچوں کو یونیفارم کے ساتھ گرم جیکب سویٹر کوئی بھی پہنا کر بھیج سکتے ہیںبڑھتی مہنگائی کے باعث نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے والدین کے جیب پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔