راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔راولپنڈی اڈیالہ جیل ا نتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 38 سالہ قیدی وکی یعقوب کو طبیعت خراب ہونے پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا
جہاں وہ بیماری سے نبرد آزما ہوتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ جیل حکام نے کہا کہ قیدی کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،ملزم وکی یعقوب تھانہ پیرودھائی میں درج مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قیدتھا ۔