اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آج 2کروڑ کشمیری پوری دنیا میں یوم حق خودارادیت منائیںگے،دنیا میں جہاں بھی کشمیری بستے ہیں وہ آج اقوام متحدہ کے دفاتر میں یاداشت پیش ،مظاہرے، سیمینازکانفرنسز اور ریلیاں نکالیںگے،اقوام متحدہ پابند ہے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے،جماعت اسلامی صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں اسلامی شریعت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے تمام دینی جماعتیں مل کر نفاذ شریعت کے لیے جدوجہد کریں،
ان خیالات کااظہارانھوں نے جمعیت اتحاد العلماء کے زیرا ہتمام گلگت بلتستان کے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مولانا عبدالسمیع،مولانا منیر ضیا،قاضی اسرائیل،مولانا ذولفقار،ڈاکٹر احتشام الحق،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلا س شریک علماء سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ علماء مغالطے اور تشکیک کے چیلنج کو سمجھتے ہوئے دنیا کو دین کی روشنی سے منور کریں،دجالی تہذیب اور طاغوتی نظام انسانوںکو ہدایت سے دور کررہاہے،علمائے حق کی ذمہ داری ہے کہ وہ دین کے پیغام کوعام کریں،جماعت اسلامی دین کے غلبے کی جدوجہد کررہی ہے۔