اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ 7لاکھ کشمیریوںکو مقد س لہو ہندوستان او راقوام متحد ہ کے سر ہے،اقوام متحدہ 77 برس گزرنے ک باوجود بھی کشمیریو ںکو ان کا حق نہ دلاسکی،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میںجاکرعالمی برادری کے سامنے عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کا حق دے گی،ہندوستان کے خلاف اقوا م متحدہ سلامتی کونسل میں قررارداد پاس کرکے کارروائی کرے،ان خیالات کااظہارانھوںنے یو حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
انھوں نے کہاکہ 7لاکھ کشمیریو ںکا مقد لہو ہندوستان کے حصے بخرے کرنے اور کشمیر کی آزادی کا عنوان بنے گا،ہندوستان امریکہ اور اسرائیل دنیا کے امن کے لے خطرہ ہیں،کشمیراور فلسطین کو آزادی دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیںہوسکتادنیا کے امن کی ضمانت کشمیراور فلسطین کی آزادی ہے،آج 2کروڑ کشمیری تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے بنیاد حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیںگے،کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیںرکھا جاسکتا، کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،انھوںنے کہاکہ اگر ہندوستان نے نوشتہ ویوار نہ پڑھاتو اس کا حشر سابق سووویت دیونین سے برا ہوگا۔