ڈھاکہ ،واشنگٹن(صباح نیوز) لیفٹیننٹ کرنل(ر) شریف الحق دالیم نے کہا کہ 71
کی جنگ میں 30 لاکھ نہیں 3 لاکھ لوگ مارے گئے، شیخ مجیب نے بھارت کی خوشنودی کے لئے مبالغہ آرائی کی۔انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں تو پاک فوج اپنی چھاؤنیوں سے باہر نکل نہیں سکتی تھی، بنگالی دانشوروں کو پاک فوج نےنہیں بھارتی فوج نے قتل کیا۔
بنگالی نژاد امریکی صحافی کو انٹرویو میں انکشاف ۔
بنگلہ دیش کے صحافی الیاس حسین جو امریکہ میں مقیم ہیں، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر لیفٹیننٹ کرنل(ر) شریف الحق دالیم کا انٹرویو نشر کیا۔ شریف الحق دالیم پاک آرمی کے بنگالی افسر تھے جو پاکستان سے فرار ہو کر دہلی گئے اور وہاں مکتی باہنی بنا کر بنگلہ دیش کی آزاد ی کی جدوجہد کی بعدازاں انہوں نے بنگلہ دیش کی فوج بنانے میں بے پناہ حصہ لیا۔ انہیں بنگلہ دیش میں شجاعت کے اعلی ترین اعزاز بیراتم سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمزمیں سے صرف یوٹیوب چینل پر آٹھ لاکھ ویوزجبکہ چھ گھنٹوں میں 55لاکھ ویوز ملے۔ شریف الحق دالیم نے ایک سوال کے جواب میں دوٹوک واضح کیا کہ 71 کی جنگ میں تین لاکھ مارے گئے تھے جبکہ شیخ مجیب نے بھارت کو خوش کرنے کے لیے اس تعداد کو بڑھا چڑھا کر تیس لاکھ کردیا۔
ایک اور سوال کہ پاکستانی فوج نے چن چن کر بنگالی دانشوروں کو قتل کیا،کے جواب میں، شریف الحق دالیم نے واضح کیاکہ اس جنگ میں تو پاک فوج اپنی چھاؤنیوں سے باہر نکل ہی نہیں سکتی تھی ، وہ تو خود اپنی جانیں بچا رہے تھے۔ یہ تو خود ہندوستانی فوج تھی جس نے آگ بھڑکانے کے لیے خودیہ کام کیاتھا۔
اس انٹرویو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمزمیں سے صرف یوٹیوب چینل پر آٹھ لاکھ ویوزجبکہ چھ گھنٹوں میں 55لاکھ ویوز ملے۔