نیئربخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں ،صدر و وزیراعظم کا اظہار تعزیت

 اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ  اِنتقال کر گئیں ،صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے اِنتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔ صدر مملکت نے نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،

صدر آصف علی زرداری نے  مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  سابق چیئر مین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم نے نیئرحسین بخاری سے اظہار تعزیت اورمرحومہ کے بلندی  درجات کیلئے دعا کی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔