کیبل کی خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار

 اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوگئی۔   پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز عارضی طور سست روی کا شکار ہوگئی،سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پی ٹی سی ایل صارفین کو بھی انٹرنیٹ مسائل کا سامنا ہے پی ٹی اے کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی گزشتہ روز ہوئی،کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا ہے ۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پی ٹی سی ایل صارفین کو برائوزنگ میں سست روی کا سامنا ہے،صارفین سے عارضی طور پر انٹرنیٹ سست روی پر کمپنی معذرت خواہ ہے۔ سب میرین کیبل کی درستگی کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سروسز کی مکمل فراہمی یقینی ہوگی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عالمی سطح پر ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔