دھمکیاں دینے کا کیس،خالد خورشید کو 34برس قید کی سزا

گلگت (صباح نیوز)گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ جی بی خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنا دی۔سابق وزیرِ اعلیٰ جی بی کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ جی بی پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے۔

عدالت نے ڈی جی نادرا کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پر 26 مئی 2024 کو جلسے میں سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا ، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کو بھی دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔