اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیر کو وزارت خارجہ میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اور ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں ہوابازی اور خزانہ کے وزرا اور وزارت ہوا بازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت ہوابازی کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہوا بازی کو ایک منافع بخش صنعت بنانے اور مسافروں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments