حکومت ڈاکٹرزکے تمام جائز مطالبات فوری تسلیم کرے، مولاناہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(صبا ح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت ڈاکٹرزکے تمام جائز مطالبات فوری تسلیم کرے کاش وزراء ججزوبیوروکریسی سمیت سرمائیہ داربھی سرکاری ہسپتال میں علاج کرتے بدقسمتی سے نجی ہسپتال نجی تعلیمی ادارے فعال وکامیاب جبکہ سرکاری ہسپتال سرکاری تعلیمی ادارے تباہ وبربادہیں ۔ڈاکٹرزکو بھی وقت کی پابندی کیساتھ ڈیوٹی دینا چاہیے۔جعلی ادویات ،میڈیکل مافیازکے خلاف ڈاکٹرزبھی کرداراداکریں ۔میڈیسن کمپنیاں بھی بلوچستان کے عوام کیلئے دو نمبر دوائی تیار کرتے ہیں اہل بلوچستان کو سب کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں ۔

نجی ہسپتالوں کی طرح سرکاری ہسپتالوں میں بھی دیانت داری ایمانداری سے ڈیوٹی دی جائیں حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ دیانت دار ایماندار ڈیوٹی کے پابند ڈاکٹرزکے مسائل حل کریں ڈاکٹرزہمارے مسیحا ہیں ۔بدقسمتی ،بددیانتی کی وجہ سے حکومتی تعلیم وصحت کے ادارے تباہ ہورہے ہیں ۔جس کے ذمہ دار سرکاری کیساتھ ڈاکٹرزاور ٹیچرزبھی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سول ہسپتال میں گرینڈہیلتھ الائنس کے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی آئی اے تک کو حکمرانوں کے تعاون سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مدد سے تباہ کیا گیا ۔ حکومت صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزکے جائز مسائل فوری حل کریں سول ہسپتال سمیت سرکاری ہسپتالوں کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے سرکاری ہسپتالوں پر غریبوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بہت رش ہوتاہے پورابلوچستان کوئٹہ کی طرف آرہے ہیں اس لیے جہاں جو ڈاکٹرڈیوٹی دیں ایمانداری اور اخلاص سے ڈیوٹی دیں انشاء اللہ دنیا وآخرت کی کامیابی اورترقی ملیگی ۔

ڈاکٹرزبھی ضابطہ اخلاق بنادیں جو ڈاکٹرزڈیوٹی نہیں دیتا ٹائم کی پابندی نہیں کرتا مخلص اورایماندار نہ ہو ان کی نمائندگی اپنی ایسوسی ایشن سے ختم کریں ڈاکٹرزلیٹ آنے کی وجہ سے پریشان حال مریضوں کیساتھ دیگر لواحقین بھی تڑپ رہے ہوتے ہیں مافیازکے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ڈاکٹرزایمانداری سے ڈیوٹی دیں دو نمبردوائی بنانے والوں کے خلاف اقدام کریں صحت کے مافیازکے خلاف ایکشن لیں میں ان ایماندار ڈاکٹرزکیلئے ہر تعاون کرنے کیلئے تیارہوں میں ڈاکٹرزکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیارہوں ایوان کے اندروباہر جو تعاون جب بھی ضرورت ہو گرینڈہیلتھ الائنس مجھے حکومت کریں میں فوری حاضررہونگا ڈاکٹرزکوئی غیر نہیں ہمارے اپنے بھائی بہن اور بیٹے ہیں ہم ان کاساتھ نہیں دیں گے تو کس کا ساتھ دیں گے لیکن ہمارے بیٹوں بھائیوں بہنوں نے ایمانداری کو شعار بنانا ہے