بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل بلوچستان کے پاک افغان شمال سرحدی علاقوں میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں لائنیں ٹرپ کر گئیں جس سے چمن میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

حکام نے موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر اگلے 24 گھنٹے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔دوسری جانب چترال شہر اور لواری ٹنل کے قریب 6 انچ برف پڑی جبکہ وادی کاغان، ناران، شوگران اور کالام برف سے ڈھک گئے ، سوات کے شہر مینگورہ میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ  آزاد کشمیر مظفر آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔