سبی(صباح نیوز)سبی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعہ کی صبح 5 بجکر 20 منٹ پر جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹرسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مقامی افراد نے مزید بتایا کہ جھٹکے چند سیکنڈز کیلئے محسوس کیے گئے لیکن ان کی شدت نے خوف کی لہر دوڑا دی۔ماہرین کے مطابق خطے میں زلزلے کا خطرہ موجود ہے کیونکہ یہ علاقہ فالٹ لائن کے قریب واقع ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ زلزلے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھبراہٹ سے بچیں۔