وزیر خارجہ اسحاق ڈار،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل،سینیٹر پرویز رشید، ڈاکٹر سید آصف کرمانی کا سردار عبدالخالق وصی کے والد محترم کے انتقال پراظہار تعزیت


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل،سینیٹر پرویز رشید سابق سینیٹر ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راھنما سابق ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی کے والد محترم کے انتقال پر اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوارن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار فاروق طاھر،سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ معروف خان، معروف کشمیری راھنما ڈاکٹر ولید رسول شیخ، مسلم لیگ ن کے نائب صدر چوھدری محسن عزیز، مسلم لیگی راھنماں سردار طارق خان تراڑ کھل،راجہ ذاکر،سابق چیف ایڈمنسٹریٹر زکوات راجہ ارشاد،ممبر بار کونسل آزاد کشمیر بار کونسل مسز تعظیم مدثر ارشاد،سردار سجاد،سابق امیدوار اسمبلی راجہ فیصل آزاد،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مجلس عاملہ کے ممبر سردار توصیف عزیز،سردار اجمل رانٹوی،انچارج میڈیا سیل سید ذولفقار شاہ،سردار عرفان لطیف،چوھدری،وقار کھائی گلہ،ایکٹا کے سابق صدر سردار فاروق خان،ڈاکٹر پروفیسر سردار ظفر اقبال روزنامہ صدائے چنار کے ایڈیٹرز چوھدری ساجد،اعجاز عباسی،سکوارڈن لیڈر سردار کرامت حسین، حاجی صادق تھوراڑوی و مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے  راولپنڈی میں سردار عبدالخالق وصی کی رھائش گاہ پر ان سے انکے والد محترم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔