جماعت اسلامی سندھ کی حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد


کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں خالد کھوکھر کو صدر، حمیدالرحمان جنرل سیکرٹری ، خازن جے پرکاش ،جنیدخانزادہ ودیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ آزادی صحافت اورمظلوم عام کی دادرسی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

صوبائی امیرنے کہاکہ حیدرآباد کو سندھ کا دل کہاجاتا ہے اس لیے پورے سندھ کے مظلوم عوام اس امید پریہاں پریس کلب پر آکر احتجاج کرتے ہیں کہ ان کی بات کو اربابواختیار تک پہنچایا جائے گا۔اس لحاظ سے حیدرآبادپریس کلب کو مظلوم عوام کا ترجمان کہا جاتا ہے۔