اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں دو بل پیش کردیئے گئے ۔ اپویشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ آپ کیا 45 ہزار کی بلندی پر جہاز میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے ، مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں تو رول آف لا ہی نہیں ہے، رول آف لا ہو گا تو سرمایہ کاری آئے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی نے کہاکہ جعلی خبروں کی روک تھام پر بہت زیادہ کام ہو رہا ہے،
الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں خامیاں ہیں اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہنگائی میں کمی کے دعوئوں کو مسترد کردیا عمر ایوب نے کہاکہ مہنگائی نیچے نہیں آ رہی، آپ کیا 45 ہزار کی بلندی پر جہاز میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں تو رول آف لا ہی نہیں ہے، رول آف لا ہو گا تو سرمایہ کاری آئے گی، شہباز شریف آرڈر کرتا ہے نہتے شہریوں پر گولیاں ماریں، ہزاروں لوگ زخمی ہیں، خورشید شاہ کی سربراہی میں بننے والی خصوصی کمیٹی کا فی الفور اجلاس بلایا جائے ،
ستمبر میں نے پانچ سوال جمع کرائے تھے ایک کا بھی جواب نہیں آیا،میں نے تحریری طور پر بھی یاد دہانی کرائی،سید نوید قمر کا وزرا کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ وقفہ سوالات میں دیکھا کہ ایک بھی سوال کا جواب کیبنٹ منسٹر کی طرف سے نہیں آیا کیبنٹ ذمہ دار ہے قومی اسمبلی کی مطلب پھر کیبنٹ منسٹرز اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے پہلے وفاقی وزرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئیں وہ تفصیل سے جواب دے سکتے ہیں یہ کیا ہے کہ آئوٹ سورس کر دیا کہ اب ہمارا کام ہے گھومنا عیش کرنا اور پارلیمانی سیکرٹری ذمہ دار ہے ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ کی طرف سے رولنگ ہونی چاہیے ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نوید قمر صاحب آپ کے آنے سے پہلے اس بار پر افسوس بھی کیا اور طے کیا ہے کہ وزیراعظم کو خط لکھیں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی بات درست ہے کہ وزرا کو موجود ہونا چاہئے، میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ کے درمیان رہوں، ہم تندہی کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو خوش آمدید کہوں گا، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے فلور پر بات کرنا شروع کی ہے یہ قابل تحسین ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبروں کے پھیلا سے متعلق توجہ دلا نوٹس پیش کیا گیا توجہ دلائو نوٹس آسیہ ناز تنولی نے پیش کیا،پارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی کا توجہ دلا نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس پر بہت زیادہ کام ہو رہا ہے، ہم نے 86 ہزار سمز کو بلاک کیا،ٹویٹر کو بھی بلاک کیا ہوا ہے، الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں خامیاں ہیں اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے، چند دنوں میں بہت زیادہ بہتری جائے گی، آسیہ ناز تنولی نے کہاکہ بہت سی خبروں سے کافی نقصان ہوتا ہے ۔ممبر آسیہ اسحاق نے وزیر عملہ ڈویژن احد چیمہ کی طرف سے دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کیا۔آسیہ اسحاق نے وزیر نجکاری آسیہ اسحاق نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔