پشاور، پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش، وفات اور نکاح سر ٹیفکیٹ پولیو قطروں سے مشروط کردیا۔

پشاور کے اطراف اور ویلج کونسل کو صوبائی حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے پیدائشی، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں ڈی سی پشاور کی جانب سے ڈی ایچ او اور ایم او کو اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزری پر تادیبی کاروائی کی جائے گی۔