لاہور(صباح نیوز)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کا مرکزی مجلس انتظامیہ کا سالانہ جائزہ اجلاس 23 تا 25 دسمبر2024 کو لاہور میں ہو گا ۔ اجلاس میں میں صوبائی تنظیمیں اپنی رپورٹ پیش پیش کریں گی جبکہ شعبہ جات بھی اپنی سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گئے –
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ساجدہ ظفر کریں گی نیز اجلاس میں سالانہ کارکردگی کے جائزے کے بعد اگلے سال 2025 کی پلاننگ اور سالانہ اہداف طے کیے جائیں گئے – تمام صوباء صدور و سیکرٹریز اور شعبہ جات کی نگران اس اجلاس میں شریک ہوں گی