لاہور (صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ وچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔