حکومت کو پیکا ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،ریحام خان

مانسہرہ(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ پر دستخط کرنے والے اب خود اس کی زد میں آرہے ہیں. جنھوں نے پیکا ایکٹ لایا ان کو بل سے کوئی سروکار نہیں کوئی اپنا بھائی اور کوئی اپنی بہن سیاست میں لانے کے لئے یہ سب کر رہے ہیں. پیکا ایکٹ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز اپنے خاوند بلال مرزا کے ہمرا  ہ    مانسہرہ   کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرے. تاکہ صحافی آزادی سے صحافت کر سکیں.

انھوں نے پیکا ایکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیکا ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے. کیونکہ ورکنگ صحافیوں کو کئی جگہوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اور پیکا کی وجہ سے صحافی آزادی سے صحافت نہیں کرسکتے. ریحام  خان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں صوبہ ہزارہ کے لئے ہزارہ کے تمام سیاست دانوں کو اکھٹا ہو کر چلنا ہو گا. انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں پانی کا بڑا مسئلہ ہے جس پر کام کرنا ہو گا کیونکہ مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

ریحام خان نے بتایا کہ انھوں نے اپنے آبائی علاقہ بفہ کا دورہ کیا مگر افسوس ہوا کیونکہ ہر طرف مانسہرہ اور بفہ میں گندگی ہے. پہاڑوں کو کاٹا جارہا ہے جنگل کاٹے جارہے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رھی ہے. اس کی روک تھام بہت ضروری ہے.