پمز ہسپتال کی ریپیرنگ اور مینٹیننس کیلیے 250 ملین کے اضافی فنڈز ریلیز کر دیئے دئیے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت صحت نے پمز ہسپتال کی ریپیرنگ اور مینٹیننس کیلیے 250 ملین کے اضافی  فنڈز ریلیز کر دیئے،وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے کہاہے کہ ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام بروقت اور تیزی سے مکمل کیاجائے۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ترجمان وزارت صحت  کے مطابق وفاقی سیکرٹری ہیلتھ  ندیم محبوب نے دورے کے دوران  پمز ہسپتال کی مین بلڈنگ ایم سی ایچ اور چلڈرن ہسپتال کی مرمت اور ری ویمپنگ پلان کا جائزہ لیا دورے کے دوران سی ڈی اے کے انجینئرز اور پمز کی انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو جاری کام بارے بریفننگ دی ۔

وفاقی سیکرٹری نے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ واش رومز کی maintenance اور صاف ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایں چھتوں کی لیکج کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کریں اور مریضوں کی سہولیات کیلیے خراب سٹریچر کی ریپیرنگ کو فوری طور پر یقینی بنایں ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام بروقت اور تیزی سے مکمل کی جائے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزیز بہتری لائی جایے سیکرٹری ہیلتھ نے مزیز کہا کہ وزارت صحت نے پمز کو ہسپتال کی ریپیرنگ اور مینٹیننس کیلیے 250 ملین کے اضافی  فنڈز ریلیز کر دیے ہیں اور 150 ملین فنڈز مزیز فراہم کریں گے۔