جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری انتقال کرگئے


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری انتقال کرگئے ۔وہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے۔

نماز جنازہ آج پانچ بجے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکز کھنہ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کی تدفین و دوسری نماز جنازہ پیر کے روز ان کے آبائی گاؤں گواں ، کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی ادا کی جائے گی۔

محمود الحسن زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اور کشمیر کے ناظم رہے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد وہ جماعت اسلامی کوٹلی کے رہنما اور کشمیر جماعت کے سیکرٹری جنرل رہے۔ کچھ سالوں سے وہ نائب امیر کی ذمہ داری پر فائز تھے۔مرحوم کی اہلیہ رفعت محمود آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر رہی ہیں۔
#/S