پاسپورٹ فیسوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد (صباح نیوز)نئے پاسپورٹ کے اجرا کی فیس میں کمی کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، حکومت نے صاف جواب دے دیا.پاسپورٹ فیسوں سے متعلق وزارت داخلہ نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا.تحریری جواب میں بتایا کہ ماضی میں 2012 میں پاسپورٹ فیس مقرر کی گئی تھی جب امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ97 روپے تھی،ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پاسپورٹ فیس میں اضافہ نہیں کیاہے،پاسپورٹ فیس میں اضافہ ہونا ہی تھا کہ کیوں کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بہت زیادہ ہوگئی تھی

،یہ اضافہ گزشتہ 12 سالوں کے دوران ڈالر میں ہونے والی اضافی قدر کی وجہ سے بھی ہے، پاسپورٹ بنانے کے لئے قابل استعمال آئٹمز کی بیرون ملک سے خریداری میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے،36 صفحات کے ایم آر پی کی 5 سال کے لئے نارمل فیس 4500، ارجنٹ 7500 اور فاسٹ ٹریک فیس 12500 ہے،36 صفحات کے ایم آر پی کی 10 سال کے لئے نارمل فیس6700،ارجنٹ11200اور فاسٹ ٹریک فیس16200 ہے،100صفحات کے ایم آر پی کی 5 سال کے لئے نارمل فیس9000، ارجنٹ 18000 اور فاسٹ ٹریک فیس 23000 ہے۔100صفحات کے ایم آر پی کی 10 کے لئے نارمل فیس13500، ارجنٹ 27000 اور فاسٹ ٹریک فیس 32200 ہے۔(aw)