غیر فعال ایئرپورٹس، تعینات عملے اور اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں 10 ائیر پورٹ غیر فعال ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پسنجر فلائٹس کی رو سے غیر فعال ایئرپورٹس، تعینات عملے اور اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں تفصیلات وزارت دفاع نے تحریری جواب کے ذریعے پیش کیں۔پسنجر فلائٹس کی رو سے غیر فعال ہوائی اڈوں کی تعداد 10 ہے غیر فعال 10 ہوائی اڈوں میں سے صرف ایک سیہون شریف ایئرپورٹ پر 2023/24 میں 18 پروزایں ہوئیں خضدار ایئرپورٹ 2002 سے غیر فعال، عملے کی تعداد 6 تھی، اخراجات ایک کروڑ 61 ہزار 328 مظفر آباد ایئرپورٹ 2006 سے غیر فعال ،عملے کی تعداد 9 ہے، اخراجات، 16 لاکھ 46 ہزار 698 روپے،راولا کوٹ ایئرپورٹ 2006 سے غیر فعال، عملے کی تعداد 10،اخراجات 17 لاکھ 32 ہزار 446 روپے،بنوں ایئرپورٹ 2002 سے غیر فعال، عملے کی تعداد کوئی نہیں اخراجات بھی کوئی نہیں ،پارہ چنار ایئرپورٹ 2002 سے غیر فعال، عملے کی تعداد 5،اخراجات 8 لاکھ 12 ہزار 596 روپے ہیں ،جیوانی ایئرپورٹ 2004 سے غیر فعال، عملے کی تعداد 3، اخراجات 4 لاکھ 45 ہزار 95 روپے ہیں اورماڑہ ایئرپورٹ 2010 سے غیر فعال ،عملے کی تعداد 3، اخراجات 5 لاکھ 11 ہزار 223 روپے،سبی ایئرپورٹ 2010 سے غیر فعال، عملے کی تعداد 1 ہے،اخراجات 2 لاکھ 10 ہزار 760 روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 2021 سے غیر فعال، 24 اہلکار، دو افسران تعینات،55 لاکھ 34 ہزار 942 روپے ہے ۔(aw)