اسلام آباد(صباح نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسلم لیگ ن کی بلوچستان میں تنظیم سازی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترقی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہاہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا تاکہ ملک مزید ترقی کر سکے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسلم لیگ ن کی بلوچستان میں تنظیم سازی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترقی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سیدال خان نے خواجہ سعد رفیق کو خوش آمدید کہا اور خواجہ سعد رفیق کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی قوتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا تاکہ ملک مزید ترقی کر سکے ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اختلاف رائے کے خلاف نہیں ہیں تاہم رائے ایسی ہونی چاہیے جس سے ملک کا نقصان نہ ہو اور ملک ترقی کر سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جو معاشی پلان دیا ہوا ہے اس پر تیزی سے عمل درآمد جا رہی ہے اور معیشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ جمہوری رویوں کے فروغ اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے کے لیے گفت و شنید کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور یہ تمام سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی سلامتی بقا اور ترقی کے لیے اختلافات کو بلا کر آگے بڑھیں اور معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ معیشت کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے لہذا ہمیں اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہیے کیونکہ ایسے اقدامات سے ہم معاشی طور پر عام بندے کو کمزور کر رہے ہیں۔ ہمیں ووٹ بھی اسی لیے دیا جاتا ہے کہ ہم نے عام آدمی کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے نہ کہ انہیں معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے وہ اقدامات فوری طور پر اٹھانے ہوں گے جو پچھلے کچھ عرصے کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث انہیں سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ نون کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان میں نئے منصوبوں کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف کی گہری دلچسپی کی وجہ سے ہوا ہے اور ان منصوبوں سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے لیکن بلوچستان کے عوام محنتی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان منصوبوں سے ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی قائدانہ سال صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خواجہ سعد رفیق ایک سرگرم سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کی ہے۔