الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے جدید موبائل ہیلتھ یونٹ تیار کیا جا رہا ہے ، امیرالعظیم

لاہور(صباح نیوز) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم  نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ جس کے لئے الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال بہترین کاوشیں کررہاہے۔ جہاں غریب اور نادار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے وہیں وہ فری  کیمپ کے ذریعے مریضوں کو مکمل مفت سہولت بھی فراہم کررہاہے.مہنگائی کے اس دور میں غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال کوشاں ہیں اور ہسپتال کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ا لخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال میں دو   روزہ فری گائنی  کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر سیّد ظفر حسین، ایڈمنسٹریٹرمیاں ذکر اللہ، ڈی ایم ایس (ایڈمن) ڈاکٹر سیّد نثار احمد شاہ، گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ قاسم، سینئرکنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر عظمیٰ آصف،ڈی ایم ایس (گائنی) ڈاکٹر سکینہ حسن، عبدالعزیز عابد، خواجہ محمد وسیم اور مینجر مارکیٹنگ محمد اویس سرور موجود تھے۔ امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ فری گائنی  کیمپ میں کیلشیم ٹیسٹ،ایچ بی ٹیسٹ، موٹاپا ٹیسٹ ،فری نیوٹریشن سپلیمنٹ اور تمام ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور باقی تمام ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا ہسپتال کے تمام  شعبہ جات میں پروفیسرز اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر صرف مبلغ  سو روپے کی پر چی پر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ غر یب مریضوں کو بہترین علاج فراہم ہو سکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے جدید موبائل ہیلتھ یونٹ تیار کیا جا رہا ہے جس سے لاہور کے مختلف علاقوں میں الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال اپنی خدمات ڈور سٹیپ پر فراہم کرے گا۔آخر میں انہوں نے تمام فارما سیوٹیکل  کمپنیز کو  کیمپ سپانسرز کرنے پرشکریہ ادا کیا۔