وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ،  وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، اور سید امین الحق شامل تھے جبکہ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے ،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی