نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سیدال خان

 اسلام آباد(صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی آثاثہ ہوتی ہے ان کی بہتر تعلیم و تربیت سے  ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اسلام اباد  میں قائم تین اسیاس لا کالج کے دورے کے موقع پر کیا۔  سیدال خان کے دورے کے دوران انہیں کالج کی کارکردگی اور ادارے کی طرف سے طلبا کو دی جانے والی سہولیات سمیت مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا اور ادارے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ غریب طلبہ پر سرمایہ کاری کرنا انتہائی ضروری  ہے تاکہ وہ بھی ملک کا قیمتی اثاثہ بن سکیں اور ملک کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

قائم مقام چیئرمین سینٹ نے کہا کہ غریب طلبہ کے لیے کے لیے یہ ادارہ خصوصی پیکج متعارف کرائے تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ طالب علم جو  پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کے لیے بھی ادارہ خصوصی پیکج متعارف کرائیں تاکہ وہ بھی علم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔ علم حاصل کرنے کے حوالے سے ہمارے مذہب میں بھی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے۔ سیدال خان نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اپنے وقت کو تعلیمی سرگرمیوں اور ملک کی ترقی خوشحالی کے لیے وقف کریں اور کسی کا آلہ کار بننے کی  بجائے اپنے خاندان اور ملک کے لیے قیمتی اثاثہ بنے۔ تعلیم  ایک ایسا زیور ہے جس سے قوموں کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ کر رہی ہے ۔

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت انتہائی سرگرم عمل ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر اگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں انتہائی اہم شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس بھی ہو رہا ہے اور جس میں مختلف ممالک کے سربراہان سمیت سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے  ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ سعودی عرب کا  اعلی سطح کا حالیہ دورہ پاکستان بھی موجودہ حکومت کی کامیابی کی ایک منہ بولتا ثبوت ہے اس دورے کے دوران اربوں روپے کے منصوبے زیر غور لائے گئے  ہیں پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا آنا بین الاقوامی برادری کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ،علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، سینیٹر سردار میر دوستین خان ڈومکی کے کزن صوبائی وزیر  بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس کے لیے پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے  سیدال خان نے مرحوم کی مغفرت،   بلندی درجات  اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے  اللہ تعالی سے دعا کی۔ سیدال خان  نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا