حماس کا غزہ میں نسل کشی روکنے لیے سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہ

غزہ(صباح نیوز) حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے اور غزہ پر جنگ بندی کی قرارداد پر عمل درآمد کرائے۔ حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے قیدیوں کے خلاف ظلم و ستم جاری ہے، جبکہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہے۔ حماس نے “نیتن یاہو” کو ان قیدیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور خبردار کیا کہ ان کی جارحانہ پالیسیاں مزید قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہیں۔