پارلیمینٹ، ارکان پارلیمینٹ،آئین سے متعلق خصوصی کمیٹی ،35رکنی پارلیمانی کمیٹی میں تبدیل،

اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمینٹ، ارکان پارلیمینٹ اور آئین سے متعلق خصوصی کمیٹی ،35رکنی پارلیمانی کمیٹی میں تبدیل،سینیٹ سے حکومت اپوزیشن کے13،ارکان کمیٹی میں نامزدکردیئے گئے ،قومی اسمبلی کے ارکان پہلے ہی سے موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ میں 9اور10ستمبر کے رات پی ٹی آئی بعض ارکان  کی گرفتاریوں کے لئے بلااجازت کاروائی کے معاملے پر   اتفاق رائے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے تمام جماعتوں کی نمائندگی کو یقینی بناتے ہوئے   22،رکنی کمیٹی قائم کی تھی، میثاق پارلیمینٹ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سیدخورشیدشاہ کو سربراہ منتخب کیا گیا ۔

قومی اسمبلی 22رکنی کمیٹی کو اب دونوں ایوانوں کی پارلیمانی کمیٹی قراردیتے ہوئے سینیٹ سے 13، ارکان نامزدکردیئے گئے ہیں۔ ان ارکان میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز،سینیٹرشری رحمان(پی پی پی)،سینیٹر عرفان صدیقی(ن لیگ)،سینیٹرعلی ظفر(پی ٹی آئی)،سینیٹر مولانا عطا الرحمان(جے یو آئی)،سینیٹر ایمل ولی خان(اے این پی)، فیصل سبزواری(ایم کیوایم)،سینیٹرمحمدقاسم،سینیٹر راجہ ناصر عباس،سینیٹر جان محمد،سینیٹر کامل علی آغا،سینیٹر حامدخان  اورسینیٹر منظور کاکڑشامل ہیں۔نوٹیفیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارلیمینٹ ،ارکان پارلیمینٹ آئین اور دیگر معاملات پر کمیٹی میں ارکان نامزدکئے گئے ہیں ۔